MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنت مرزا منگنی ٹوٹنے کے مذاق پر تنقید کی زد میں آگئیں

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) معروف ٹک ٹاکر اسٹار جنت مرزا کو اپنے منگیتر عمر بٹ سے رشتہ ختم کرنے کا مذاق مہنگا پڑگیا۔ گزشتہ روز جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کر کے اپنے منگیتر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کسی ریلیشن شپ میں نہیں ہیں، سنگل ہیں، اور ساتھ ہی مداحوں سے اپیل کی کہ وجہ نہ پوچھیں۔ تاہم اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی جنت مرزا نے انسٹاگرام پر ایک اور پوسٹ میں اس مذاق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ نے انہیں بغیر بتائے کلین شیو کروالی جس پر انہوں نے بھی مذاق میں تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم جنت مرزا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں اس حرکت پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.