MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میٹا کا میسنجر کی میک اور ونڈوز کے لیے ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز بند کرنے کا اعلان

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے میسنجر کی میک اور ونڈوز کے لیے ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز 15 دسمبر 2025 سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میٹا کے مطابق اس فیصلے کے بعد صارفین ڈیسک ٹاپ ایپ کے ذریعے میسنجر تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے، صارفین اپنی گفتگو جاری رکھنے کے لیے اب فیس بک ڈاٹ کام یا میسنجر ڈاٹ کام کے ویب ورژن استعمال کر سکیں گے، ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو جلد اطلاع کے ذریعے اس تبدیلی سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی چیٹس محفوظ کر سکیں۔

- Advertisement -

کمپنی نے صارفین کو ہدایت ہوئے کہا کہ اپنی سیکیور اسٹوریج فیچر فعال کریں اور پن سیٹ کریں تاکہ ان کی چیٹ ہسٹری محفوظ رہے، 15 دسمبر کے بعد ایپ مکمل طور پر غیر فعال ہو جائے گی اور صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسے ان انسٹال کر دیں۔

اگرچہ میٹا نے اس فیصلے کی وجوہات واضح نہیں کیں، تاہم ماہرین کے مطابق ڈیسک ٹاپ ایپ کے کم استعمال اور کمپنی کی توجہ موبائل اور ویب پلیٹ فارمز پر مرکوز ہونے کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی چیٹس کا بیک اپ محفوظ کر لیں تاکہ بعد میں ڈیٹا ضائع ہونے کا خطرہ نہ رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.