MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوہلی اور روہت کا پاکستانی مداح کو آٹوگراف، تصاویر بھی بنوائیں

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔

وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف حاصل کرنے والے مداح نے بتایا کہ ان کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی ان سے ایک بار مل چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.