MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طلال چوہدری کا عمران خان کو چیلنج

0 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ نہ دیکر عمران خان کیا ثابت کر رہے ہیں یہ کہ آپ بزدل ہیں، دھمکی نہ دیں، تاریخ دیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان تسلیم کر لیں، الیکشن کا اعلان وہی حکومت کرے گی جس کو وہ 26 کلو میٹر کی حکومت کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کا سیاسی نقصان ہوا ہے، عام انتخابات سے قبل نواز شریف یہاں ہوں گے اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کسی بیک چینل مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، جو مذاکرات ہوں گے عوام کے سامنے ہوں گے، جو پارلیمنٹ میں ہو گا، مذاکرات اسی سے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا کوئی بیک ڈور نہیں، تم صدرِ پاکستان کو مڈل مین کے طور پر استعمال کر رہے ہو، عمران خان دن میں بڑھکیں مارتے ہیں اور رات میں منتیں کرتے ہیں، ان کی مقبولیت پانی کا بلبلہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.