MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشین، مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق

3 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین (مسائل نیوز) مون سون کی رواں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پشین کے مختلف علاقوں میں بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ سرانان کے علاقے خدائیدازئی میں ڈیم ٹوٹنے سے قریبی علاقے زیرآب آگئے۔ پشین کے نواح میں واقع افغان مہاجر کیمپ سرخاب میں اونچے درجے کی سیلابی ریلوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیلابی ریلے میں دو آفراد 35 سالہ نجیب اللہ ولد سردار محمد قوم الکوزئی اور احمدشاہ ولد محمدحسین بہہ گئے جن کی لاشیں پشین کے قریب سرخاب کراس سے برآمد ہوئیں جبکہ کلی منزری میں ایک آٹھ سالہ بچی اندینہ کی لاش قریبی ندی سے نکال لی گئی، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پشین کے نشیبی علاقوں ملکیار، سرخاب، منزکی اور ڈب خانزئی سمیت برشور، توبہ کاکڑی اور بوستان کے ملحقہ علاقے زیرآب آنے سے درجنوں مکانات منہدم ہوگئے، زرعی اجناس سمیت کھڑی فصلیں، باغات، سولر سسٹم اور بجلی سے چلنے والی ٹیوب ویل شدید متاثر ہوگئے ہیں۔ خدائیدادزئی میں واقع ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹنے سے ڈیم کے پانی کا ریلا قریبی علاقوں اور قریبی دیہات میں داخل ہوگیا۔ جس سے پورا نشیبی علاقہ زیر آب آگیا، متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں سے تباہی کی اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین اعجاز سرور اور دیگر انتظامی حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا، شدید طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث علاقے کے کئی مقامات پر درجنوں کچے مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل زرعی فصلیں، باغات، سولر اور بجلی کے ٹیوب ویلز تباہ ہوگئے۔ پانی اور بجلی کا نظام درہم ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی نے ضلع پشین کے عوام الناس کو تاکید کرتے […]

  2. […] (مسائل نیوز) نوشکی، قلعہ عبداللہ اور چاغی میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلوں میں نوشکی کے سات دیہات […]

  3. […] نیوز) سیلاب متاثرہ بچی کو سانپ نے ڈس لیا، پاک فوج نے ریسکیو کرکے جان بچالی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.