MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس تحقیقات میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار

1 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس تحقیقات میں ایف آئی اے کے نوٹس کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے سے کہا ہے کہ دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔ . اک خط میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند، الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل ہے ، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ایف آئی اے کو عمران خان کا تحریری موقف پہنچایا۔ تحریری موقف ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل اسلام آباد کی ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کو بھجوایاگیا۔
عمران خان نے نوٹس بھجوانے کو ایف آئی اے کی بدنیتی بھی قرار دیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا پی ٹی آئی سے تفصیل اور دستاویزات طلب کرنا ایف آئی اے کے زیراثر ہونے کا مظہرہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا الیکشن کمشن نے فیصلہ نہیں دیا بلکہ رپورٹ جاری کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کو اس رپورٹ کی بنیاد پر حکم جاری نہیں کرسکتا۔ کیونکہ ایف آئی اے کے پاس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2002 کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاری کیاگیا نوٹس ایف آئی اے ایکٹ سے بھی متصادم ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں الیکشن کمشن کو انتظامی ادارہ قرار دے چکی ہے۔ عمران خان نے کہا الیکشن کمشن عدالت ہے نہ ہی ٹریبونل ،واضع رہے ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے عمران خان سے بینک اکاونٹس سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان کو گرفتار کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.