MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل پر تشدد کیخلاف نئی درخواست دائر کر دی گئی

1 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی گئی ہے،شہباز گل پر تشدد کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اور بابر اعوان کی جانب سے دائر کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پورے پاکستان کو علم ہے شہباز گل کو غیر قانونی طریقے سے تشدد کیا۔
شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہوا،رات پمز میں رہے ہیں،ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں،جبکہ قانون میں مکمل انصاف کا نام ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ قانون میں ہے کسی کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر زیرحراست تشدد ہورہا ہے،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہبازگل کو کیسے پستول کے بٹ مارے گئے۔
کمرہ عدالت میں شہباز گل نے تشدد کے نشانات دکھائے ہیں،قانون کہتا ہے کہ کسی کو تشدد کر کے جرم منوایا نہیں جا سکتا،آئین کے آرٹیکل 14 ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جا سکتا،ہسپتال کو بھی تھانہ بنایا لیا گیا،کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی کوئی اہمیت نہیں،شہباز گل کی زندگی اور ذہنی تحفظ کی استدعا کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے شہباز گل کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل انتظامیہ اور پنجاب پولیس نے گھنٹوں رکاوٹیں پیدا کرنے کے بعد بالآخر پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا، اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس آمنے سامنے تھیں،پنجاب پولیس عدالتی حکم کے باوجود شہبازگل کی اسلام آباد پولیس کو حوالگی نہیں کررہی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.