MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ(ن) اوراسکی اتحادی جماعتوں کو مسترد کردیا ہے،آصف ترین

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں اتوار کی رات گئے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سابق ترجمان آصف ترین کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی ترجمان آصف ترین نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروںکی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ(ن) اوراسکی اتحادی جماعتوں کو مسترد کردیا ہے اورعوام پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے 20حلقوں کے ضمنی انتخابات میں اکثریت پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واضح اکثریت سے کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر دھاندلی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام نے ملکر انکی اس منصوبہ بندی کو خاک میں ملادیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے عمران خان کا ساتھ دیکر امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کردیا اگرامپورٹڈ حکمرانوں میں تھوڑی سی بھی شرم باقی ہے تو وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں اورملک میں عام انتخابات کا اعلان کریں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوںنے پارٹی کے ترانوں پر علاقائی رقص بھی کیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.