MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آمرانہ مائنڈ سیٹ نے ہمیشہ جمہوری سیاست کیخلاف سازشیں کیں، ڈاکٹر مالک

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ سے بی ایس او پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ کی قیادت میں رہنماؤں کی ملاقات۔ وفد میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ، صوبائی صدر بابل مالک بلوچ اور مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری وکرم کنول شامل تھے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی میران بلوچ اور صوبائی ترجمان علی احمد لانگو بھی موجود تھے۔ چیئرمین زبیر بلوچ نے بی ایس او پجار کا طلبہ سیاست میں بنیادی کردار اور اداروں میں تعلیم کے متعلق کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بلوچ سیاست میں بی ایس او نے نرسری کا کردار ادا کیا، بلوچ شعوری سیاست کے تسلسل کو دوام بخشنے میں بی ایس او سرفہرست رہی۔ بی ایس او نے فرسودہ نظام و روایات کیخلاف عوامی شعور کو بیدار کیا۔ انہوں نے بی ایس او پجار کی موجودہ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے قومی و فکری سیاست اور طلبا کی علمی و ادبی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کرادر ادا کیا۔ بلوچ نوجوان کو سیاسی لاتعلقی اور بیگانگی سے نکالنے کیلئے نوجوانوں سے سنجیدہ مباحثہ کے عمل کو فروغ دینا ہوگا۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ملک میں طلبا یونین پر پابندی درحقیقت نوجوانوں کو سیاسی عمل سے دور رکھنے کی سازش ہے۔اور غیر سیاسی رحجانات کو پروان چڑھانا ہے۔ ملک میں روز اول سے آمرانہ مائنڈ سیٹ نے جمہوری سیاست کیخلاف سازشیں کیں۔ بلکہ جمہوریت پر شب و خون مارنے اور آئین وقانون کو روندتے ہوئے عوام پر مسلط ہونے کو دہرایا گیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک صرف اور صرف سیاسی جمہوری عمل اور آئین کی سربلندی سے تعمیری عمل و ترقی کی طرف منتقل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ طلبا قوم کا مستقبل ہیں اور اس مستقبل کو محفوظ بنانا اور چیلنجز سے آرستہ کرانا نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کی قومی فکری کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.