MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کے خلا ف من گھڑ ت پر وپیگنڈہ کیا جارہا ہے:بشریٰ رند

کوئٹہ سے باپ جماعت کاکوئی بھی نمائند ہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہوا :بشریٰ رند

2 397

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت کے خلا ف من گھڑ ت پر وپیگنڈہ کیا جارہا ہے:بشریٰ رند

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک ) صوبائی مشیر برائے اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کو ملک کی دیگر ترقی یافتہ شہروں کے مساوی لانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنارہی ہے شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں لنک سڑکیں تعمیر کی جارہی ہے۔جس سے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک کم ہوجائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گزشتہ روز سبزل روڈ توسیعی پروگرام کا افتتاح کیا اور اس پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیمینار کے شرکاءسے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام علاقوں کی بلا تخصیص ترقی کو بھی یقینی بنارہی ہیں کوئٹہ سے باپ جماعت کاکوئی بھی نمائند ہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہوا

- Advertisement -

لیکن اس شہر کی ترقی کو حکومت نے اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔ حکومت کے خلا ف من گھڑ ت پر وپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات متعارف کرائے جارہے ہیں صوبے میں ہر خاندان کو مر حلہ وار صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ جوہر طرح کے بیماری کے علاج کیلئے ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروا سکیں گے ۔ صوبے میں تعلیمی شعبے کو ترقی دینے کیلئے مختلف کالجز تعمیر کئے جائیں گے ۔

جہاں پرعوام کو معیا ری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہر وں کی مسٹر پلاننگ کی جائے گی تاکہ وہاں پر عوام کو مسنگ سہولیات فراہم کی جائے اور مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا ۔اس شعبے کو گزشتہ 70سالوں سے یکسر نظر آنداز کردیا گیا تھا اور عوام طر ح طرح کے مسائل کا سامنا کررہے تھے ۔ صوبائی مشیر اطلاعات نے کہاکہ صوبے میں غذائی قلت کے شکار بچوں کو بروقت خوراک کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔اور صوبے میں ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سے متعلق مسائل کے حل کیلئے حکومت نے پینشن فنڈ کا اجراءکر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں کم آمد نی کے حامل سرکاری ملازمین کیلئے اپنا گھر اسکیم بھی متعارف کردی گئی ہے تاکہ اُن کو اپنا گھر کا حصول ممکن بنا یا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.