MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک دشمن قوتیں بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ۔فرح عظیم شاہ

2 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں ترجمان بلوچستان حکومت محترمہ فرح عظیم شاہ کی ہرنائی چھپر ریفٹ میں مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے

عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

- Advertisement -

بلوچستان کے خلاف دہشت گردوں کے ناپاک عزائم سب کے سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی بھی دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اگر وہ بلوچستان کے اپنے لوگ ہیں تو انہیں یہ سمجھ آ جانی چاہیے کہ یہ بیرونی سازشیں انہیں تباہی کی طرف لے جارہی ہیں اور یہ ان کے ہاتھوں استعمال ہو کر اپنے ہی لوگوں اور اپنی ہی سرزمین کا نقصان کر رہے ہیں
ہماری سیکورٹی فورسز دہشتگرد ی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا

ترجمان بلوچستان حکومت کی واقعے میں  زخمی ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے فرح عظیم شاہ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہرنائی چھپر ریفٹ دہشت گردی کے واقع میں 2 مزدور زخمی ہوئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جس میں پاک فوج لیویز فورس شامل تھے جبکہ ڈی سی ہرنائی بھی موقع پر موجود رہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ایک مہینے کے قلیل عرصے […]

  2. […] نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے موجودہ بجٹ کو متوازن ،عوام دوست اور تمام طبقات کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.