MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میرے تیز کام کرنے سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہو گی

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے تیز کام کرنے سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہو گی لیکن عوامی گھبراہٹ ختم ہو چکی۔پشاورموڑ سے اسلام آباد ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبے کے تحت افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سال جس منصوبے پر موت کی کیفیت طاری تھی اس کا 4 دن میں افتتاح کیا، اس منصوبے سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔
سابق حکمرانوں کو اگر عوام کا احساس ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے تاخیر کا شکار نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم تو ہیلی کاپٹر پر 55 روپے فی کلومیٹر پر آتے جاتے تھے اور وزراء کے پاس بلٹ پروف اور آرام دہ گاڑیاں تھیں۔

- Advertisement -

انہیں اس بات سے کیا غرض ہونا تھی کہ غریبوں نے اپنے بچوں کو اسکول لے کر جانا ہے، ماں باپ کو اسپتال لے کرجانا ہے یا محنت مزدوری کے لیے جانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ توہوتی ہو گی لیکن عوام کی گھبراہٹ اب ختم ہو گئی ہے، اب ہم ساری جماعتیں رات دن محنت اور لگن سے عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔اگر سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہوتی ہے تو ہو لیکن میں اسی رفتار سے کام کروں گا جس کا میں عادی ہوں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے پر ترکی اور چین کے شکرگزار ہیں، یہ تحفہ اسلام آباد کے باسیوں کو 2017ء میں نوازشریف نے دیا، اس منصوبے کو 2018ء میں آپریشنل ہونا تھا مگر بدقسمتی سے حکومت تبدیل ہونے پر یہ منصوبہ اور اس جیسے تمام منصوبے کھٹائی کا شکار ہوئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب منصوبے کےلیے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے 15 بسیں ادھار لی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.