MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈبلیو ایچ کے جانب سے ضلع صحبت پور میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے ( آئی آر ایس) مہم کا آغاز کردیا ۔

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صحبت پور(مسائل نیوز)آئی آر ایس انڈور ریزڈورل اسپرے کا آغاز ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیض علی نے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صحبت پور ڈاکٹر شوکت علی آور ڈبلیو ایچ کے VBD ویکٹر بورن ڈیزیز کے نمائندہ ڈاکٹر زیشان ،ڈاکٹر قاسم اور بصیر آغا بھی موجود تھے ۔

انڈور ریزڈورل اسپرے مہم کے ذریعے ضلع صحبت پور میں پانچ مخصوص جگہوں پر 3300 گھروں کو ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کریں گے جس سے ملیریا پھیلانے والے مچھروں کی افزائش کو ختم کر کے ملیریا پھیلنے کی خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔

- Advertisement -

انڈور ریزڈورل اسپرے مہم میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گے جو کہ 80 افراد پر مشتمل ہوں گئے جن میں 50 اسپرے مین بھی شامل ہونگے جن کو ڈبلیو ایچ کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے مہم کے لیے باقاعدگی سے تربیت دیا گیا ہے جو کہ گھر گھر جا کر ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے کریں گے۔

سیلاب کے بعد ملیریا کے کیسیز میں شدید اضافے ریکارڈ کیا گیا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈبلیو ایچ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا کے خصوصی ہدایت پر ضلع صحبت پور میں پہلے بھی آئی آر ایس مہم کے ذریعے گھروں کو اسپرے کیا گیا تھا ۔

ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیض علی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صحبت پور ڈاکٹر شوکت علی نے آئی آر ایس مہم کو ملیریا سے بچاؤ کے لیے ڈبلیو ایچ او کا ایک اہم اقدام قرار دیا جبکہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.