MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی پولیس کی جانب سے عمران خان کی پیشی کے موقع پر ایس او پیز جاری

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے۔ایس او پی کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی پابندی کرنا ہوگی۔ عدالت، احاطہ یا قریب میں مسلح شخص موجود نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے جاری ہونے والی ایس او پی کے مطابق عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائے گی لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطہ میں لانے پر پابندی ہوگی جبکہ ریاست، اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کروانے کے پابند ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی کے معاملے پر اسلام آباد پولیس اور عمران خان کی سکیورٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی کو غیر مسلح رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب اس ہدایت پر عمران خان کی سیکیورٹی نے اسلام آباد پولیس کو صاف انکار کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.