MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت اور سکیورٹی ادارے مستعد ہیں ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے،میر ضیا اللہ لانگو

2 458

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں مختلف پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ صوبائی مشیر نے لیاقت بازار،جناح روڈ، پرنس روڈ، باچا خان چوک سمیت دیگر اہم علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام سے گھل مل گئے انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ے کہا کہ ہمارے ستر ہزار لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور دہشت گردوں کو شکست دی ہے ہم گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی تھریٹس ہوتے ہیں لوگ اپنی زندگی معمول کے مطابق گزاریں قوم ہمارے ساتھ ہے پاکستانی قوم بہادر قوم ہے اسے ہراساں اور خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا حکومت اور سکیورٹی ادارے مستعد ہیں ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے انہوں نے کہا کہ فورسز کے جوان اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تجارتی مراکز تمام سرکاری دفاتر کھلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ امن وامان حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی امن دشمنوں کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے موثر اور مضبوط پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے حالیہ بارشوں سے،آوران، بیلہ، بارشوں کی وجہ سے اضلاع […]

  2. […] (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ،و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کان مہترزئی،لکپاس اور دیگر مقامات پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.