حکومت بلوچستان کسان کارڈ کے ذریعے غریب کسانوں کو مالی سہولت فراہم کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے گرین پاکستان انیشیٹو فیز ٹو کے تحت 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے
ان قرضوں سے صوبے میں 35 ہزار 609 ایکڑ رقبے پر کاشتکاری ممکن بنائی جا رہی ہے
- Advertisement -
گرین پاکستان انیشیٹو فیز ون کے تحت 257 کسانوں کو 6.85 ارب روپے کے بلاسود قرضے پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں،
حکومت بلوچستان کسان کارڈ کے ذریعے غریب کسانوں کو مالی سہولت فراہم کر رہی ہے
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی سے زرعی شعبے کو مستحکم اور کسانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے،