MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی پولیس آفس حملہ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

0 168

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ میڈیا رپورتس کے مطابق کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں متاثرہ علاقے میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں، متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کریں، دوستوں اور اہل خانہ کو اپنی حفاظت کے بارے میں مطلع کریں۔
ادھر امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کراچی پولیس آفس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں اسے رکنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے، کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے 2 دہشت گردوں کو شناخت کرلیا گیا، ایک دہشت گرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جب کہ سکیورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد میں کراچی پولیس آفس کو اس وقت شدید نقصان پہنچا جب کراچی پولیس آفس میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے دھماکا کردیا، رینجرز اور پولیس چوتھے فلور کو کلیئر کروانے پہنچی تو خودکش حملہ آور نے دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گیا، کراچی پولیس آفس میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد شہید اور4 زخمی ہوئے، زخمیوں میں رینجرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کے پی او آفس پر حملہ تشویشناک ہے، اب تک کی اطلاع کے مطابق دہشتگردوں نے 7 بج کر 10منٹ پر حملہ کیا، کوشش ہے کہ کم سے کم نقصان کے ساتھ ان دہشتگردوں کا خاتمہ کردیں، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، زخمیوں میں ایک ڈی ایس پی، دو پولیس اہلکار، 6 رینجرز اہلکار اور ایک ریسکیو رضاکار شامل ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ حکومت کو ہر مدد فراہم کی جائے گی، پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا، پولیس نے بتایا کہ 6 سے 7 دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے، آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس اہلکار تیسری منزل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.