بھارت انتہا پسندوں اور اسلام دشمنوں کا گڑھ بن چکا ہے ،مولانا واسع
کوئٹہ (ویب ڈیسک )قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے اعلان پر جمعیت علما اسلام بلوچستان نے یوم حجاب منایا،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ خضدار ، قلات ، مستونگ ، نصیر آباد، کوئٹہ پشین، زیارت، ہرنائی، سنجاوی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ اور ژوب سمیت صوبہ بھر یوم حجاب منایا گیا ،
- Advertisement -
جس سے جمعیتِ علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع ،جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس فقہی کے سربراہ مولانا مفتی محمد روزی خان، ضلعی امیر جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ مولانا عبد الرحمن رفیق،
صوبائی سرپرست مولانا حافظ حسین احمد شرودی اور ائمہ وخطبا امرا اور نظما اور علما نے خصوصی اجتماعات سے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ “جے شری رام”بھارت ماتا کی جے”وندے ماترم”نہ کہنے پر مسلمانوں کا کشت وخون مودی کی آشیرباد پر جاری ہے، ایک “نقاب پوش”مسلم لڑکی نے دنیا بھر میں بھارت کے لبرل ازم اور جمہوریت کو”بے نقاب “کیا۔