MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کو ترجیحی اہمیت دیتی ہے،گورنر بلوچستان

1 459

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان سیٹلائٹ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تقریباً تین دہائیوں تک اسکواش کا عالمی چمپیئن رہا ہے اور آج بھی اسکواش کی دنیا پاکستان اپنی کارکردگی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کو ترجیحی اہمیت دیتی ہے اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں مختلف کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے. انہوں امید ظاہر کی کہ اسکواش کے کھلاڑی دوبارہ پاکستان کو اسکواش کی دنیا میں قائدانہ مقام دلائیں گے.

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم شاہنواز مری اسکواش کمپلیکس میں بلوچستان سیٹلائٹ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2022 کے افتتاح کے موقع پر شائقین اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر بلوچستان اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر محمد ارشد, سید نوراحمد آغا، بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی پروفیسر شیر زمان، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان

کے سربراہ عبدالباری بڑیچ کے علاوہ ملک بھر سے اسکواش کھلاڑیوں اور مقامی شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. گورنر نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی اسکواش سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے ذہین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے جس کی ایک مثال ڈسٹرکٹ پشین سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز کرکٹر حسیب اللہ ہے جنہوں نے انڈر19 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگرچہ اسکواش کا کھیل برطانیہ میں قیدیوں نے شروع کیا تھا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.