MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیپال طیارہ حادثہ: خاتون پائلٹ کے شوہر بھی 16 سال قبل اسی ائیر لائن کے حادثے میں ہلاک ہوئے

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کھٹمنڈو(مسائل نیوز)نیپال میں مہلک فضائی حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی خاتون ہوابازانجوکھاٹی واڈا اپنے طیارے کے پوکھرا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمحفوظ اترنے کے بعد چیف پائلٹ بننے والی تھیں لیکن ان کا یہ خواب ادھورا رہ گیا اور زندگی کا سفرمکمل ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انجوکھاٹی واڈا نے سنہ 2010 میں اپنے آنجہانی شوہرکے نقش قدم پرچلتے ہوئے نیپال کی یتی ایئرلائنزمیں بہ طور ہواباز شمولیت اختیار کی تھی۔ان کے شوہراس سے چارسال قبل 2006 میں یتی ائیرلائنز ہی کے ایک طیارے کواڑاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ان کا ایک چھوٹامسافرطیارہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل گرکرتباہ ہوگیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.