اپوزیشن کی جدوجہد اور دو لانگ مارچ سے حکومت پر دباﺅ آئےگا ،بلاول بھٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج عوام کا مطالبہ ہے ، پیپلز پارٹی 27فروری کو کراچی سے نکلی گی ،اپوزیشن کی جدوجہد اور دو لانگ مارچ سے حکومت پر دباﺅ آئے گا ،اسٹیٹ بنک عدلیہ اور عوام کا جوابدہ نہیں ہو گا ، آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا ،آئین و قانون میں صدارتی ایمرجنسی کی گنجائش نہیں ،ہم موجودہ مہنگائی،
- Advertisement -
بے روز گاری، آئی ایم ایف بجٹ پر توجہ نہیں ہٹانے دیں گے، فیصلہ کن تحریک چلائیں گے ،ااگر پی ڈی ایم والے اپنے موقف سے ہٹ رہے ہیں، عدم اعتماد کی سٹریٹیجی پر آرہے ہیں تو پھر زیادہ امکان ہے ہم مشترکہ جدوجہد کریں ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ سے زبردستی منی بجٹ منظور کرایا،پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا ،
منی بجٹ کی منظوری کے وقت کئے جانے والے وعدے پورے نہیں کیے گئے ،منی بجٹ کے نتیجے میں مہنگائی کا براہِ راست عوام پر اثر پڑے گا ،عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے ،پیپلزپارٹی ستائیس فروری کو کراچی سے نکلے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ،پہلے دن سے عدم اعتماد لانے کا مطالبہ تھا کہ جمہوری طریقے سے ان کو نکالا جائے ،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم نے عوام کو عمران سے نجات دلانا ہے ۔