برطانوی پاؤنڈ کی اونچی اڑان شروع ہو گئی! آج کے تازہ ریٹس سامنے آ گئے
کراچی (مسائل نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فاریکس مارکیٹ سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آج 17 دسمبر 2025 کو اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قدر ایک روپے بڑھ گئی۔
- Advertisement -
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 375 روپے میں خریدا جبکہ 379 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کرنسی ماہرین کے مطابق پاکستان میں فارن ایکسچینج مارکیٹ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہتی ہے، اس دوران مختلف عالمی اور مقامی عوامل کے باعث کرنسی ریٹس میں رد و بدل ہوتا رہتا ہے۔ دن کے اختتام پر شام 5 بجے جو ریٹ طے پاتا ہے، وہی اگلے روز تمام کرنسیوں کے لیے اوپننگ ریٹ تصور کیا جاتا ہے۔