MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشاور ہائیکورٹ؛ وکلاء خود فیصلے نہیں مانیں گے تو دوسروں سے کیسے منوائیں گے، جج کے ریمارکس

0 67

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے وکلاء کو سخت تنبیہ کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ وکلاء جب خود عدالتی فیصلے نہیں مانیں گے تو پھر عام افراد سے کیسے عدالتی احکامات تسلیم کروائیں گے۔

- Advertisement -

جسٹس ارشد علی نے کہا کہ ہم تو صرف رائے دیتے ہیں، کسی کو اسے ماننا ہے یا نہ ماننا ان کی مرضی ہے، لیکن جب وکلاء ہمارے فیصلے کی پاسداری نہیں کریں گے تو دوسروں سے کیسے منوائیں گے؟

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار پہلی بار پیش ہوئے ہیں اور عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.