MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات میں اتحاد و اتفاق کی انوکھی مثال قائم

0 108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)کوئٹہ کے علاقے ہدہ موضع کلی اربابان، کلی ملکان، شیخ حسینی اور مینگل چوک کے مضافاتی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اتحاد و اتفاق کی ایک منفرد مثال دیکھنے میں آئی۔ یونین کونسل 9 کے وارڈ نمبر 1 اور وارڈ نمبر 3 سے چار کونسلر امیدواروں نے باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

اگرچہ یہ امیدوار ایک دوسرے کے مدِ مقابل تھے، مگر ایک ہی محلے سے تعلق رکھنے کے باعث انہوں نے سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا۔ امیدواروں نے ایک دوسرے کے دفاتر کے دورے کیے، باہمی طور پر انتخابی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابات پرامن ماحول میں مکمل ہوں۔

اس موقع پر ارباب باچا کاسی، ارباب برہان کاسی، ملک تبریز کاسی اور میر مجیب مینگل نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی مقابلہ اپنی جگہ، مگر علاقائی امن، بھائی چارہ اور اتحاد سب سے مقدم ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس مثبت رویے کو سراہا جا رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.