تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود جوۓ و سٹے کی منڈی میں تبدیل
مسلسل خبریں چلنے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن کی جانب سے میں کاروائی نہیں کرونگا کی رٹ برقرار
گلشن غازی عزیز ہوٹل کے برابر اور پکوڑہ چوک سے آگے چرچ کے سامنے اسنوکر میں جوا و سٹہ دھرلے سے جاری
- Advertisement -
متعلقہ تھانے کو کئی بار انفارم کرنے کے باوجود پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان یا نوٹ کماؤ مہم میں مصروف
کراچی ( مسائل نیوز ) مسلسل کئی دنوں سے تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود میں چلنے والے جوۓ و سٹے کے اڈوں کی خبریں چلنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ، جوا و سٹہ مافیاز کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود میں مکمل آذادی ، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن ان جوا و سٹہ مافیاز کے لیئے آئیڈیل آفیسر ثابت ، تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود میں جوۓ و سٹے کا یوں کھلے عام بلا خوف و خطر چلنا متعلقہ پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے گلشن غازی موڑ عزیز ہوٹل کے برابر میں سالوں سے چلنے والا اڈا مسلسل شان و شوکت سے چل رہا ہے متعدد دفعہ خبریں چلانے کے باوجود اتحاد ٹاؤن پولیس یہ اڈا بند نہ کرواسکی اسکے علاوہ اسی تھانے کی حدود میں ایک دوسرے مقام پر بھی جوا و سٹہ چل رہا ہے جو پکوڑہ چوک سے آگے چرچ کے سامنے اسنوکر میں چل رہا ہے جو کہ بتایا جاتاہےکہ دانش نامی شخص کی یہ جگہ ہے علاقہ مکینوں نے ان دونوں اڈوں کے بارے میں پولیس کو کئی دفعہ شکایت درج کروائی ہے مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد آصف خان کے ساتھ دوران انٹرویو ان جوۓ و سٹے کے اڈوں کا ذکر کیا گیا تھا جس پر محمد آصف خان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے خود ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری سے بات کرونگا مگر لگتا ہے پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی اب تو علاقہ مکین بھی محسوس کرگئے کہ پولیس کی سرپرستی میں یہ دونوں یہ جوۓ و سٹے کے اڈے چل رہے ہیں جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ سے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان دونوں جوۓ و سٹے کے اڈوں کو فوری بند کرواۓ جاۓ