MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لورالائی سے نیشنل آئی وے اتھارٹی کے دفتر کسی بھی صورت منتقل کرنے کے اجازت نہیں دینگے،محمد یعقوب ناصر

1 324

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی (محمد عمیر بشیر ) لورالائی سے نیشنل آئی وے اتھارٹی کے دفتر کسی بھی صورت منتقل کرنے کے اجازت نہیں دینگے یہ لورالائی کے ساتھ ناانصافی ہےمسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر سے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی محمد ولی صباون نے ملاقات کی

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مومن خان ناصر ملک عبید اللہ کاکڑ،خوشحال کاکڑ حینف خان ترہ کئی،سوشل میڈیا ممبر عبدالستار ناصر بھی موجود تھے سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی کے چیئرمین محمد اخلاص خان حمزہ زئی نے سردار محمد یعقوب خان ناصر کو لورالائی کے درپشں مسائل سے آگاہ کیا جس میں لورالائی بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع ہے

- Advertisement -

لیکن یہاں پر لورالائی کے عوام زندگی کے بنیادی ضرورت زندگی سے محروم ہے ان کے ساتھ یونین کونسل ناصر آباد ،ماڈل ٹاون،یارک آباد،قاری آباد بخآری اسکم کلی رودلین کو میونسپل کمیٹی لورالائی میں شامل کیا جائے اور میونسپل کمیٹی لورالائی کو میونسپل کارپوریشن کا درجہِ دیا جائے سرغنڈ اور نگانگہ پر مشتمل سب تحصیل بنایا جائے

اب لورالائی اپنے نام سے ڈویژن بنا ہے پبلک سروس کمیشن بلوچستان میں لورالائی ڈویژن کے سطح پر پوسٹیں دیا جائے میڈیکل کالج لورالائی میں ہے اس میں لورالائی کے سیٹوں کے کوٹہ کو دوگناہ کیا جائے پیبلک ہیلتھ لورالائی شہر اور آس پاس کے علاقوں کو بروقت پینے کے پانی فراہم کیا جائے اس مہنگائی میں لوگ دو وقت کے روٹی پر قدرت نہیں رکھتے ہے پانی کہاں سے خرید سکتے ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.