MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران نیازی کی کرپشن اور نااہلی نے گیس بحران پیدا کیا، شہبازشریف

0 329

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ملک میں گیس کے شدید بحران پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں میں صبح، دوپہر اور شام کو گھروں کو گیس دینے کا حکومتی وعدہ بھی جھوٹ نکلا ،حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا،حکومت کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں عوام کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بچے بھوکے پیٹ سکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ،ہماری مائیں، بہنیں بیٹیاں ناشتہ اور کھانا پکانے میں بھی انتہائی مشکل کا شکار ہیں، عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے آج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے ،گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین گھروں میں کھانا پکا سکیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا دعوی تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں ،

لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟،صنعتوں کو گیس نہیں ملے گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے ،گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے ،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.