MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے لیے2021 یادگار اور ریکارڈ ساز سال رہا

1 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں متعدد ریکارڈ بنائے۔پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے لیے 2021 یادگار اور ریکارڈ ساز سال رہا، رواں سال قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 20 فتوحات اپنے نام کیں، محمد رضوان اور بابراعظم نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں لاجواب پرفارمنس دے کر اپنی برتری ثات کی،

- Advertisement -

پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مجموعی رنز کی تعداد 4 ہزار 20 رہی جس میں 347 چوکے اور ریکارڈ 122 چھکے لگائے گئے۔بابر اعظم ایک سو بائیس رنز کے ساتھ سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر بنے، بابراعظم نے 16 کیچز کے ساتھ سب سے زیادہ کیچ لینے والے فیلڈر کا اعزاز بھی پایا۔ محمد رضوان 22 کیچز کے ساتھ سال کے ٹاپ کیپر بنے،

اس کے علاوہ محمد رضوان 12 نصف سنچریاں اسکور کرکے دنیا کے پہلے بیٹر رہے۔محمد رضوان ایک ہزار 326 رنز بناکر سب سے اگے نکلنے میں کامیاب ہوئے، بابر اور رضوان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں جنوبی افریقا کے خلاف سال دوہزار اکیس کی بہترین پارٹنرشپ 197 رنز کی قائم کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.