MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی، بجلی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت کا خاتمہ کیا جائے، جے یو آئی

0 327

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا ہے کہ جمعیت سیاسی مذہبی جماعت ہے مسائل کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے گیس پریشر میں کمی، بجلی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت پرائیویٹ ٹیوب ویل سے پانی مل رہا ہے لیکن سرکاری ٹیوب ویل خراب پڑے ہیں لوگ پانی کو ترس رہے ہیں اور مہنگے داموں پانی خرید رہے ہیں، ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے کارکنوں کے ساتھ عام لوگوں کی تربیت کیلئے ماضی میں بھی کامیاب پروگرام کیے اور رواں ماہ کے دوران 21 اکتوبر سے 30 اکتوبر سے مختلف علاقوں میں تربیتی ورکرز کنونشن منعقد کرینگے جس میں دینی اداروں کے ساتھ فنی اداروں کے طلبا کو شامل کرینگے یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد حافظ مسعود احمد، مفتی عبدالغفور مدنی، مولانا محمد ہاشم خیشکی، فاروق لانگو اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعاون کیا اور درپیش مسائل اجاگر کرنے میں حکام بالا تک پہنچانے میں ہمیشہ ساتھ رہی ہے، انہوں نے کہاکہ اس وقت سیاست میں ایک سازش کے تحت گالی گلوچ اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، اس صورت میں تمام سیاسی جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی صحیح معنوں میں تربیت کریں جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ کارکنوں کے ساتھ دیگر عوام کے بھی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی تربیت کے لئے ایسے پروگرامز کا انعقاد کریں جس سے یہ استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں پہلے ہاکی گراونڈ میں علما کنونشن ہوا جو کامیاب ہوا ساتھ میں مختلف علاقوں میں تربیتی پروگرام منعقد کیے وہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئے ابھی مزید سات جگہوں پر21 اکتوبر ہزار گنجی23 اکتوبر ایئر پورٹ روڈ 24 اکتوبر سٹیلائٹ ٹاﺅن 26 اکتوبر ہنہ اوڑک، 27 کلی چلتن سریاب، 28 پنجپائی اور30 اکتوبر کچلاک میں تربیتی ورکرز کنونشن منعقد ہوں گے اس میں عام عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی جاتی ہے، ڈاکٹروں، وکلا، انجینئرز، اساتذہ، طلبہ سمیت سب کو شرکت دی جاتی ہے، اس کے اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہونگے، تربیتی ورکرز پروگرام کے نام سے ہوگا، جس کے معاشرے کے ایک اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی نسل کو بے حیائی اور منشیات سے بچانا ہے، منشیات فوشوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اڈے بنائے ہیں، مسائل کے خاتمے کیلئے ذمہ دار افراد سے ملاقاتیں کرینگے، معاشرے سے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، سیاست کو بداخلاقی اور گندگی کی ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے، اس حوالے سے تربیت کی ضرورت ہے دین اور قرآن کی روشنی میں تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس کے بعد ضلع کوئٹہ کی سطح پر بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی و صوبائی قائدین شرکت اور خطاب کرینگے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.