MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اسی ماہ لانگ مارچ کی کال دیں گے،فیصل جاوید

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اندازہ ہے عمران خان اسی ماہ لانگ مارچ کی کال دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف آج قوم سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ فیصل جاوید نے عمران خان کی اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم اکٹھی ہو کر الیکشن لڑی پھر بھی ہار گئی اور کراچی سے ایم کیو ایم کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
لوگوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ دیا یہ تبدیلی نہیں انقلاب ہے۔الیکشن ہی تمام تر مسائل کا حل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان دو تہائی اکثریت لیکر اسمبلی میں آ رہے ہیں۔چند ہفتوں کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہوں گے۔ہر روز صبح ناشتے پر عمران خان کے پاس نئی ایف آئی آر آ جاتی ہے،مقدمات سے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا حکومت سے باہر زیادہ خطرناک ہوں گے۔

- Advertisement -

قبل ازیں اسپیشل سینٹرل عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت کی۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج راجہ آصف محمود نے درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ ایف آئی آر پڑھ کر بتائیں،اگر دفعات سرکاری ملازم کی وجہ سے لگی ہیں تو ہم سن سکتے ہیں۔ابھی تو آپ ہائیکورٹ کے آرڈر سے آئے ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی دائرہ اختیارکا معاملہ کلیئر ہونے تک عبوری جمانت دیتے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظورکر لی،عمران خان کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی گئی۔ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل سینٹرل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.