MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان، حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہ مل سکی

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ضمنی انتخنات میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر اعتراضات دائر کرنے کے سلسلے میں حکومت کو قانونی ماہرین کی حمایت نہ مل سکی۔جنگ اخبار کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی 9 نشستوں پر 25 ستمبر 2022 کو ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر رکھا ہے۔
حکومت نے عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے کام مکمل کر لیا۔ن لیگ کے لائزرز ونگ کے صدر فضل الرحمان نیازی، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہارون الرشید اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ سید محمد طیب سے جب اس ضمن میں رائے لی گئی تو ان کا موقف تھا کہ الیکشن کی طرف سے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑنے پر کوئی قدغن نہیں۔
جبکہ عمران خان نے کراچی میں بڑے جلسے اور اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کیاہے۔گذشتہ روز عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان اپنی 9نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر ادیئے گئے ہیں ،ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا ،عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے انتخاب لڑیں گے ،این اے 22 ،این اے 24 ،این ای31 ،این اے 45 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ،این اے 108 ،این ای118 ،این اے 237 ،این اے 239 اور این اے 246 میں بھی عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ،تمام 9 حلقوں میں کورنگ امیدواروں کے کاغذات جمع کروانے کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق ان 9 حلقوں میں انتخاب 25 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس تحقیقات میں ایف آئی اے کے نوٹس کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.