MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کارکن دھاندلی روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں،پرویز الٰہی

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس غیر جانبداری کا ثبوت دینے کا سنہری موقع ہے،ہم سے زیادہ الیکشن کمیشن کا سخت اور بڑا امتحان ہے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ورکر دھاندلی روکنے کیلئے پہرا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رہنماوں کے درمیان ضمنی انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کمشین کو پہلے سے خبردار کر رہے ہیں۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے تمام منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت کی مداخلت پر الیکشن کمشین کو سخت ایکشن لینا چاہئے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے حکمتِ عملی تیار کر لی۔ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف حکمتِ عملی تیار کر لی۔اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے قائدین کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنائی ہے کہ انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کے خلاف فوری طور پر شدید مزاحمت کی جائے گی۔
مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔ پولیس، انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔ پارٹی حکمت عملی کے تحت مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔ حکمران اتحاد کے امیدواروں کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوششوں پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ دھاندلی کو روکنے کے لئےپی ٹی آئی کے 5 ہزار نوجوان 20 حلقوں پر ڈیوٹی دیں گے اور پولنگ اسٹیشنز میں وکلا پولنگ ایجنٹ مقرر کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.