MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی آزاد کشمیر آمد پر عوام کشمیر فروش اور چینی ، آٹا چوری کے تاج پہنائیں، مریم نواز

1 559

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مخالفین بھی مان رہے ہیں (ن)لیگ

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی آزاد کشمیر آمد پر عوام انہیں کشمیر فروش کا تاج پہنائے،نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مخالفین بھی مان رہے ہیں (ن)لیگ نے تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں ، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں،عمران خان نے باغ میں ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لیا ہے، جیسے شہد پر مکھیاں جاتی ہیں ویسے ہی جس کی جیب میں پیسا ہو عمران خان جاتے ہیں، نوازشریف کے دور میں چینی سرمایہ کاری کیلئے آتے تھے اب یہاں تحقیقات کیلئے آرہے ہیں، شرم کا مقام ہے ۔ ہفتہ کو یہاں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف کی آوازیں پورے کشمیر میں گونج رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے مخالف بھی مان رہے ہیں کہ یہ واحد پارٹی ہے جس نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف یہ الیکشن جیت چکا ہے، یاد رکھو ووٹ چوروں اگر تم نے شیر کا جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں چھوڑیں گے نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 2018 نہیں ہے جس میں تم آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر الیکشن چوری کرلیا تھا اور مسلم لیگ (ن) نے چپ کرکے یہ فیصلہ مان لیا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ اب یہ وہ مسلم لیگ (ن) بھی نہیں، اس بار ووٹ چوروں کا واستہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ جہاں تحریک انصاف کا استقبال جوتوں، انڈوں اور ٹماٹروں سے ہوتا ہے ایسے ماحول میں عمران خان کشمیر تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز باغ سے اس لیے کیا کیونکہ انہوں نے وہاں ایک اے ٹی ایم ڈھونڈ لیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.