MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بڑے میاں تو بڑے میاں پنجاب کے چھوٹے میاں سبحان اللہ، مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر،پنجاب میں اپنی اسمبلی ہی بنا لی‘پرویزالٰہی برس پڑے

5 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈرز راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ارکان پنجاب اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں، چودھری ظہیر الدین اور محسن لغاری بھی شریک تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے، حکومت بجٹ میں تو ریلیف دے نہ سکی اب ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے، نام نہاد تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بڑے میاں اور پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں، بڑے میاں تو بڑے میاں ، پنجاب کے چھوٹے میان سبحان اللہ، وفاق میں من پسند اپوزیشن لیڈر بنا لیا تو پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنا لی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی تاخیر کا شکار،سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کا […]

  2. […] نیوز) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نالائقوں سے ملکی معیشت سنبھالی نہیں […]

  3. […] نیوز) وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 11ارکان پنجاب اسمبلی رابطے […]

  4. […] نیوز)صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر […]

  5. […] (مسائل نیوز) پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے والوں کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.