MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حلقے کے عوام کا مفاد عزیز ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سودا بازی نہیں کریں گے،طارق خان مگسی

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( بیورو چیف)صوبائی سینئر وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ ضلع کی بہتری اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے موثر طور پر اقدامات کر رہے ہیں ہمیں اپنے ضلع اور حلقے کے عوام کا مفاد عزیز ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سودا بازی نہیں کریں گے عوامی مفاد عامہ کے تحت بہتر طور پر اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسسٹنٹ ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ جھل مگسی نوابزادہ میر نیاز حسین زہری ۔ڈسڑکٹ اسپورٹس افسیر جھل مگسی قاضی الطاف حسین کلواڑ ۔پرنس الہی بخش سیال سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام نچلی سطح تک عوام کے بنیادی مسائل کا واحد ذریعہ ہے اور موجودہ بلدیاتی نظام میں نچلی سطح کے مسائل حل ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ ضلع جھل مگسی کے بنیادی مسائل سے بخوبی واقف ہوں ان کے حل کے لیے بہتر طور پر اقدامات کر رہے ہیں مگسی خاندان نے ہر دور میں عوام کی بے لوث بلا امتیاز خدمت کی ہے اور مزید بھی خدمت کرتے رہیں گے اس موقع پر نوابزادہ میر نیاز حسین زہری قاضی الطاف حسین اور پرنس الہی بخش سیال نے نوابزادہ طارق خان مگسی کو علاقے کے مسائل اور موجودہ علاقائی صورتحال سے آگا ہ کیااس موقع ہر پی ایس ممتاز حسین مگسی۔بی اے پی تحصیل گنداواہ کے پریس سیکرٹری سید تنویر شاہ ۔بابو محمد بچل لاشاری و دیگر موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.