بلوچستان عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم سے خواتین کو منظم کرنے کا ایک موقع دستیاب ہوا ہے ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کو شعور و آگہی دینے کی ضرورت ہے۔آسماء میر حسنی
خضدار(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ خضدار کی ضلعی صدر آسماء میر حسنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو خواتین حلقوں میں مضبوط و منظم کرنے کے لیئے دن رات محنت کی ضرورت ہے۔خضدار کی خواتین باشعور ہیں اور وہ سیاسی میدان سمیت زندگی کے ہر شعبے میں متحرک ہوکر علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین ونگ کے عہدیدار و تمام کارکن خواتین کو متحد و منظم کرنے کے لیئے سرگرمی کے ساتھ جدوجہد کریں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی پلیٹ فارم سے خواتین کو منظم کرنے کا ایک موقع دستیاب ہوا ہے ہمیں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کو شعور و آگہی دینے کی ضرورت ہے۔جب تک خواتین سیاسی شعور سے لیس ہوکر سیاسی عمل میں حصہ دار نہیں بنیں گی استحصالی نظام اور پسماندگی سے چھٹکارہ ممکن نہیں۔ معاشرے میں مثبت تبدیلی خواتین کی بدولت ممکن ہے۔ہمیں اپنی زمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کریں اور اپنی سرگرمیوں سے متعلق ضلعی قیادت کو آگاہ رکھیں۔