MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوست مزاری کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا آرڈر کچھ دیر بعد ہی واپس لینا پڑ گیا

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا آرڈر کچھ دیر بعد ہی واپس لینا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دوست مزاری نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا تھا جس کے ایجنڈے میں اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شامل تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اسمبلی اجلاس بلانے کا اپنا آرڈر کچھ دیر بعد ہی واپس لینا پڑ گیا ۔
اس حوالے سے ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےانتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے پاس اسپیکر کے اختیارات نہیں رہے ، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے جمع ہوئی اس لیے اس پرپہلے ووٹنگ ہوگی۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، پنجاب کے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی کی روایت قائم کر دی، پنجاب کی تاریخ میں کبھی پولیس اسمبلی ہال میں داخل نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے فوٹوگرافر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا, وہ شدید زخمی ہیں، اسمبلی گیلری کبھی آئینی نہیں ہوتی وہاں ووٹنگ کرائی گئی، وزیراعلیٰ انتخابی عمل نہیں مانتے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب عدالت میں چیلنج کریں گے، امید کرتے ہیں عدالت ویسے ہی سوموٹو لےگی جیسے لیا گیا تھا، عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اب اتوار کو بھی عدالت کھول لیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہبازشریف 197 ووٹوں کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں، جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار چودھری پرویز الٰہی کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا کیونکہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا ، اس سے قبل شدید ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ، اسپیکر نے ووٹنگ سے قبل ایوان کے تمام دروازے بند کرا دیے تھے تاہم تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ارکان نے قائد ایوان کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا تھا اور تمام ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.