عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور عدالت نے 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور
- Advertisement -
کر کے لاہور ہائی کورٹ نے 27 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت 10 دن تک کی منظور کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی9 مقدمات میں سے 6میں حفاظتی ضمانتیں منظور کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان آج 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے ان کیساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے سے ہی عدالت میں موجود ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی6 مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کر لیں ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 مقدمات میں حفاظتی ضمانت 24 مارچ تک منظور کی ہے، عمران خان کے خلاف 6 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے، مقدمات کی سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔۔ خیال رہے کہ عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی کے احاطہ عدالت میں داخلے کی درخواست کی جسے رجسٹرار آفس نے منظور کر لیا، لائیکورٹ آمد پر عمران خان کی گاڑی عدالت میں داخل ہو گئی جبکہ پولیس نے کارکنوں کو گیٹ پر ہی روک لیا، کارکنوں کی بڑی تعداد اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود ہے۔