MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‘عمران خان کی گھبراہٹ کا یہ عالم ہے کہ چہرے پر زردی چھائی ہوئی ہے’

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی گھبراہٹ کا یہ عالم ہے کہ چہرے پر زردی چھائی ہوئی ہے، عدالت چلے جاتے تو وارنٹ جاری نہ ہوتے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما اور وزیر ریلوے سعد رفیق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان کے ساتھ رعایت برتی گئی، وہ ریاست سے بالاتر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی قانون توڑے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔ کیا اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کرانی۔ پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے زمان پارک میں کھڑی تھی،

- Advertisement -

”ہم یہاں کسی کو سزا یا بری نہیں کر رہے صرف تحقیقات کیلئے سہولت فراہم کر رہے ہیں“ارشد شریف قتل پر از خود نوٹس پر سماعت ، جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس

انہوں نے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی شکل میں آر ایس ایس موجود ہے۔ پولیس والے قانون کی عملداری کیلئے زمان پارک گئے مگر ان پر تشدد کیا گیا۔ عام آدمی کیلئے اور پاکستان، عمران خان کیلئے اور پاکستان ہے۔ ہم نے سارے تماشے بھگتے، کبھی روئے نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.