MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم عمران خان کی کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد

1 502

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شاندار بلے بازی کے ذریعے کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’ بابر اعظم کو شاندار قائدانہ اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ کے ساتھ زبردست فائٹ بیک میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر مبارک باد، باقی ٹیم اور خاص طور پر رضوان اور شفیق کو بھی مبارکباد کہ جس طرح انہوں نے مقابلہ کیا‘۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ بدقسمتی سے میں یہ میچ نہیں دیکھ سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو لالچ دینے کے لیے بھاری رقم استعمال کی جا رہی ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا کی صورت میں اختتام پذیر ہوا اور اس کے لیے قومی بیٹرز نے 6 سیشنز میں بیٹنگ کی۔ ان تمام چھ سیشنز کو کھیلنے والے بابر اعظم واحد بیٹر تھے جب کہ ان کا سب سے زیادہ ساتھ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے نبھایا جنہوں نے بالترتیب 96 اور 104 ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان کے 304 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.