احسن اقبال کا پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔جس طرح میچ فکسنگ ہوتی ہے اسی طرح کیس فکسنگ کی باتیں آ رہی ہیں،اگر یہ آڈیو سچی ہے تو کرداروں کو جواب دہ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رول آف لاء معاشرے کے استحکام کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتا ہے،قانون کی پاسداری کے بغیر ملک جنگل بن جاتا ہے۔
2017 میں نواز شریف کو فرضی کہانی پر نا اہل قرار دیا گیا،پانامہ کا ڈرامہ بنایا گیا اور تنخواہ نہ لینے پر نا اہل قرار کر دیا گیا۔عمران خان کے ساتھ مل کر کھیل کھیلا گیا،میں دعویٰ سے کہتا ہوں دس سال بعد پاکستان کی تاریخ روئے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نے ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے،انصاف لینے کیلئے مہینوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا،موجودہ معاشی استحکام کی ذمہ داری سابق حکومت پر عائد ہوتی ہے،آئی ایم ایف پروگرام پر گزشتہ حکومت دستخط کر کے گئی۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے،الیکشن کرانا کوئی آسان کام نہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے اہم منصوبہ ہے۔ احسن اقبال نے پرویز الٰہی کی آڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ آڈیو کی صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے فاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویزالٰہی آڈیو کے معاملے پرکاروائی کیلئے ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا، پرویزالٰہی کو گرفتار کیا جائے گا اور آڈیو کا فرانزک ہو گا،معاملہ جوڈیشل کمیشن میں بھی جا سکتا ہے، عدالت عظمیٰ کو مینیج کرنے پر چیف جسٹس کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان ٹولہ عدالت کو ڈکٹیٹ کر رہا ہے، عمران خان عدالت آنے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن آتے نہیں، میرے نزدیک صرف ضمانت خارج کرنا نہیں بلکہ ان کے خلاف کاروائی کرنا بنتی ہے، چیف جسٹس پاکستان کو اس قسم کے رویے کا نوٹس لینا چاہیئے، میری نظر میں عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیئے، عمران خان نے عدالتوں کا مذاق بنایا رکھا ہے۔
[…] آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی نائب صدر ا?ئی ایم ایف سے […]