منڈی بہاﺅ الدین(ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ اپوزیشن بلیک میلرز کا ٹولہ ہے، ساڑھے 3 سالوں سے اپوزیشن کی جانب سے بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری ہے،اپوزیشن کے جلسے ملک بھر میں ناکام ہوئے،اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا، آر یا پار کرنے والے ہر جگہ خوار ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ شہباز شریف نے آصف زرداری کے پاﺅں پکڑے،شہباز شریف پر بھی فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے،مقصود چپڑاسی کے اکاﺅنٹ میں 4ارب روپے منتقل ہوتے ہیں،
انتقال کر جانے والے ملازم کے اکاﺅنٹ میں بھی رقم منتقل ہوتی رہی، یہ سب لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ کیلئے اکٹھے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ جعل سازی میں نمبر ون رہی،یہ آڈیو اور بریف کیسز کا سہارا لے رہے ہیں، یہ سب فراڈیئے ہیں، ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاکہ اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے،اپوزیشن سیاست کا مقابلہ سیاسی انداز میں کرے، اخلاقیات سے گری حرکتیں نہ کرے، ان سب چوروں کی آخری آرام گاہ اڈیالہ جیل ہے،
- Advertisement -
وزیراعظم عمران خان یہ مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ 5 سال بھی دوبارہ حکومت کریں گے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ مریم صفدر بھی کہتی رہیں کہ لندن کیا پاکستان میں بھی ان کی کوئی جائیداد نہیں،مریم صفدر کے بھائی نے اقرار کیا کہ لندن میں فلیٹس ان کے ہیں،مریم صفدر نے 17بار اپنے کیس میں التوا لی،جب انہوں نے ٹرسٹ ڈیڈ بنائی تب تو کیلبری فونٹ آیا ہی نہیں تھا،لندن مفرور ہونے والوں کو بھی ملک واپس لایا جائے گا،ن لیگ نے ماضی میں بے نظیر اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان تشریف لائے اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی،بل گیٹس بھی وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،عوام کو درپیش چیلنجز سے بھی کامیابی سے نمٹیں گے،دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کا سامنا ہے،وزیراعظم عمران خان نے جو بھی اقدامات کیے وہ عوام کیلئے کیے،عالمی سطح پر جیسے ہی قیمتیں کم ہونگی تو پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی،سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہونے کے باوجود ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ منڈی بہاﺅالدین میں کل عظیم الشان جلسہ ہوگا۔