MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپس آتی ہے تو کیا حکومت ان کیساتھ مل بیٹھے گی؟چیف جسٹس عمرعطا بندیال

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کا پارلیمنٹ واپس جانے کی خبروں کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال نے کہاہے کہ

- Advertisement -

اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپس آتی ہے تو کیا حکومت ان کیساتھ مل بیٹھے گی؟۔منگل کوسپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے دوران سماعت کہاکہ اخبارات میں خبریں چھپی ہیں کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپس جارہی ہے، اگر پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپس آتی ہے تو کیا حکومت ان کیساتھ مل بیٹھے گی؟۔چیف جسٹس نے کہاکہ وفاق کے وکیل پوچھ کے بتائیں، ہم نیب ترامیم کا معاملہ واپس پارلیمنٹ بھیج دیں؟۔وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب میں کہاکہ بغیر ہدایات لیے عدالت میں کوئی بات نہیں کرسکتا، پارلیمانی نظام میں تمام طریقہ کار واضح اور طے شدہ ہے۔مخدوم علی خان نے کہاکہ پی ٹی آئی چاہے تو پارلیمنٹ جاکرنیب قانون کا ترمیمی بل پیش کرسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.