MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سوئی سدرن کمپنی کوئٹہ میں گیس کی بندش کا خاتمہ کرکے پریشر بحال کرے، پشتونخوا میپ

0 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے ریلیاں احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کبیر افغان سر دیگر رہنماں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے اور کوئٹہ میں پارہ منفی 10 سے بھی زیادہ ہوچکا ہے شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے بزرگوں، بچوں اور خواتین کو امور خانہ داری میں اور سردی سے بچنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ توانائی کے متبادل ذرائع کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہے جو عام آدمی کے پہنچ سے باہر ہے۔ ہر سال سردیوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے سیاسی جماعتیں، علاقہ مکین، خواتین بچے سراپا احتجاج رہتے ہیں آج بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتیں اور لوگ گیس پریشر میں کمی اور عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ہم بھی گیس کمپنی کے دفتر کے باہر سراپا احتجاج ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے اس سردی کی شدت میں گیس پریشر میں کمی اور عدم فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کئی گھنٹوں تک مظاہرین روڈ بلاک کرکے احتجاج کرتے رہے اور گیس کمپنی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر اور نواحی علاقے جس میں نواں کلی، سرہ غوڑگئی اور دیگر ملحقہ علاقوں کے مکین شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی اور عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہیں۔ متعدد بار کمپنی حکام کو اس صورتحال آگاہ کیا تا حال اس کا سدباب یقینی نہیں بنایا جاسکا اگر یہی روش برقرار رہی تو ہم دوبارہ شدید احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری کمپنی پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق اور کمپنی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.