MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کو درپیش حالیہ بحران کے ذمہ دار موجودہ نا اہل حکمران ہیں، مولانا واسع

1 325

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش حا لیہ بحرانوں کے ذمہ دار مو جو دہ نااہل حکمران ہیں،پاکستان کی خودمختاری، پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی اور معاشی ترقی کیلئے موجودہ حکومت کا جانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مو لانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہر15روز بعد آئی ایم ایف کے حکم پر عوام پر پٹرول بم گرائے جارہے ہیں

ملک کو بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کی بجائے فیصلے آئی ایم ایف کے مسلط کردہ لوگ کررہے ہیں۔6ارب ڈالر کیلئے ملک کی معاشی خودمختاری کو داو¿ پر لگادیا گیا ہے۔آئی ایم ایف جانے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے والا شخص ملک کو دیوالیہ بناچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتیں بھی آئی ایم ایف گئی تھیں لیکن اس قسم کی بدحالی پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں

- Advertisement -

مگر حکمرا ن خوعاب غفلت کی نیند سور ہے ہیں۔جن حکومتی وزرائ میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں وہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو سبزباغات دکھارہے ہیں۔ جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے مزید کہا کہ مو جو دہ حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسترد کردیا ہے،

عام انتخابات میں ان کا حشر اس سے بھی برا ہو گا اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی انہوں نے کہا کہ صوبوں کو حقوق سے محروم رکھ کر وزیراعظم کی کرسی کے اردگرد بیٹھے ہوئے افراد مزے کررہے ہیں۔پاکستان کی خودمختاری، پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی اور معاشی ترقی کیلئے موجودہ حکومت کا جانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.