MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق 25 روپے تک ہوگیا

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق 25 روپے تک ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں اہم حقائق سامنے لائے گئے جس کے مطابق بینکنگ چینل سے آنے والی ترسیلاتِ زر اور برآمدات دونوں متاثر ہورہی ہیں جب کہ ہنڈی حوالہ فروغ پارہا ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 9.6 فیصدکمی نومبر میں پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد کی کمی دیکھی گئی مگر بنگلادیش کی ترسیلاتِ زر میں 2.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسی طرح نومبر میں پاکستان کی برآمدات 18 فیصد گر کر 2.37 ارب ڈالرز رہ گئیں مگر بنگلا دیش کی پانچ ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں، جو گزشتہ برس سے 26 فیصد زیادہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.