MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں،کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

1 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیاکوئٹہ میں منفی8 قلات میں منفی 9جبکہ زیارت میں منفی 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں سردہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی سائبیریا سے ٹھنڈا اور یخ بستہ ہوائیں

- Advertisement -

چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے مجبوراً لکڑیاں اور کوئلہ خرید کر بطور ایندھن استعمال کررہے ہیں دوسری جانب سے سوئی سدرن گیس کی جانب سے اضافی بلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

شدید سردی کے سبب سرے شام لوگ گھروں میں محصور ہوگئے گرم ملبوثات کی خریداری میں اضافہ جبکہ سندھ اور پنجاب سے آنے والے سیاح خشک میوہ خریدنے میں مصروف نظرآئیں سردی کا یہ سلسلہ 31دسمبر تک جاری رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مختلف علاقوں قلعہ عبداللہ، مسلم باغ اور دیگر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.