چیئرمین سینیٹ ایک آئینی عہدہ ہے اور اس عہدے کو آئین و قانون کے مطابق استعمال ہونا چاہئے،میر شفیق الرحمن مینگل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی‘ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا‘تفصیلات کے مطابق جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے بدھ کے روز چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی‘ملاقات میں ملک اور خاص کر بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا
- Advertisement -
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا میر شفیق الرحمن مینگل نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سینیٹ ایک آئینی عہدہ ہے اور اس عہدے کو آئین و قانون کے مطابق استعمال ہونا چاہئے اور بلوچستان کو درپیش مسائل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اپنا کردار ادا کریں گوادر میں احتجاج ایک سیاسی مسئلہ ہے
اور اس سلسلے میں سیاسی طور پر حل ہونا چاہئے بعض سیاسی جماعتیں عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کو ایک سازش کے تحت ترقی و خوشحالی سے محروم رکھنا چاہتے ہیں ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔