MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ابھی آئیں اور روزگار پائیں! حکومت کا بیروزگاروں کیلئے ای روزگار سینٹر قائم کرنے کا اعلان

0 45

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) نے ہنر مند پنجاب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرتے ہوئے لاہور میں نیا ای روزگار سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملکی و عالمی منڈی میں آن لائن آمدنی کے قابل بن سکیں۔

یہ معاہدہ پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور ہنر مند پنجاب کے سی ای او محمد عمران کے درمیان طے پایا جبکہ دستخطی تقریب میں پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر اسکلز ڈیولپمنٹ احمد اسلام ، ہنر مند پنجاب کے سی او او انجینئر وقار رفیق اور سی ٹی او انجینئر عمیر افتخار بھی شریک ہوئے۔

- Advertisement -

ای روزگار 2 پوائنٹ زیرو پروگرام پی آئی ٹی بی کے معروف منصوبے کا نیا مرحلہ ہے جس کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو ڈیجیٹل فری لانسنگ کی تربیت دے کر خودمختار روزگار کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔

اس نئے مرحلے میں عوامی و نجی تعلیمی و فنی اداروں کے تعاون سے تربیتی پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سے مستفید ہو سکیں۔

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کے مطابق ای روزگار 2پوائنٹ زیرو کے ذریعے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں کامیابی کے لیے عملی اوزار فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ روایتی ہنر مندی کو جدید آن لائن روزگار سے جوڑنے کا ذریعہ بنے گا اور ہنر مند پنجاب کے ساتھ یہ شراکت داری نوجوانوں کو خود انحصاری اور اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.