MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سجل علی احد رضا میر کو ایکس پر اب بھی فالو کر رہی ہیں؟ مداحوں میں بحث چھڑ گئی

0 121

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)معروف اداکارہ سجل علی اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اب بھی فالو کر رہی ہیں؟ مداحوں میں بحث چھڑ گئی۔

سجل علی اور احد رضا میر کو شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باوقار جوڑے کے طور پر سراہا جاتا تھا، ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، جو بعد ازاں حقیقی زندگی کے رشتے میں بدل گئی۔

تاہم صرف دو سال بعد ہی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، خاص طور پر اُس وقت جب احد رضا میر سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات میں نظر نہیں آئے، بالآخر مارچ 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، مگر انہوں نے اس معاملے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی۔

- Advertisement -

دلچسپ بات یہ ہے کہ طلاق کے بعد بھی سجل علی نے اپنے سابق سسر آصف رضا میر کے ساتھ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں کام کیا، جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔

اب ایک بار پھر سجل اور احد کے تعلقات سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے، مداحوں نے دیکھا کہ سجل علی اب بھی احد رضا میر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر فالو کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس بات پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ سجل علی ایکس پر زیادہ فعال نہیں ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر طلاق کے بعد تبدیلی نہیں کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ کبھی طلاق یافتہ نہیں ہوئے، یہ سب ایک معاہدے کا حصہ ہے، جب معاہدہ ختم ہوگا تو جدائی بھی ختم ہو جائے گی۔

جبکہ کچھ صارفین نے حقیقت پسندانہ تبصرہ کیا کہ سجل نے احد کو کبھی ان فالو کیا ہی نہیں، تو اس پر اتنا شور مچانے کی ضرورت نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.